فلسطین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی نسلی دیوار فاصل کے خلاف سرگرم عوامی مزاحمتی کمیٹی کے کارکنوں نے بیت المقدس شہر اور العیزریہ کے مقامات پر صہیونی دیوارمیں نقب لگاتے ہوئے
اس میں جگہ جگہ شگاف ڈال کر دوسری طرف جانے کے لیے راستے بنا لیے ہیں۔
وادی حلوہ۔ سلوان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں مقامی کارکنوں کی جانب سے صہیونی نسلی دیوار کو دو ماہ میں 22ویں مرتبہ شگاف ڈالنے کے بعد دوسری جانب جانے کے لیے راستے بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ مقامی نوجوانوں نے دیوار کو نقب لگانے کے لیے دستی اوزار استعمال کیے جس کے بعد الشیاح، العیزریہ اور ابو دیس کے درمیان براہ راست رابطے بحال ہوگئے ہیں۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں صہیونی دیوار فاصل میں ڈالے گئے چار مربع میٹر کے کئی شگاف صہیونی فوجی چیک پوسٹوں سے کچھ فاصلوں پر ہیں۔ صہیونی فوجی فلسطینیوں کو دیوار توڑنے سے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
