مرکزاطلاعات فلسطین "القدس یوتھ گروپ” کے نام سے یہ منفر ایلیکیشن کی کاوش 25 عرب اور مسلمان ملکوں کی نوجوانوں کی مشترکہ کاوش ہے۔ یہ موبائل ایلیکیشن "انڈرویڈ” اور "آئی فون” کے اسمارٹ موبائل میں آپریٹ کی جاسکے گی۔
موبائل فون ایلیکشن کی افتتاحی تقریب چار دسمبرکو عمان میں ہوئی جس میں پچیس ملکوں کے ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد "مرکزاطلاعات فلسطین” سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ "القدس انفارمیشن ایلیکیشن” کا مقصد پوری دنیا بالخصوص مسلمان نوجوان طبقے میں القدس کے حوالے سے درست معلومات کی فراہمی ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ دنیا بھرمیں پھیلے کڑوں افراد ایسے ہیں جو بیت المقدس کے بارے میں بہت کم معلومات رکھتے ہیں یا ان کے پاس معلومات ہیں مگر وہ غلط ہیں، جن کے ذرائع اسرائیلی ہیں۔ ہم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کی مدد سے موبائل ایلیکیشن شروع کی منفرد اسکیم شروع کی۔ آج ہم اس میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ اس اسمارٹ پروگروام میں مسجد اقصیٰ کے تمام اہم مقامات، اس کی تاریخی اہمیت، قبۃ الصخرہ، مسجد مروانی اور دیگر اہم مقامات کی مفصل معلومات فراہم کی جائیں گی۔
