• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

عالم اسلام فلسطینیوں کی اسرائیل کے خلاف مسلح جدو جہد میں مدد کرے: مشعل

بدھ 04-12-2013
in حماس
0
plf mishal
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے مسلم امہ پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی دنیا مظلوم فلسطینی عوام کی قابض صہیونی ریاست سے آزادی کے لیے جاری مسلح جد وجہد میں مدد کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ آزادی جیسے بنیادی حق کے حصول کی ہر مذہب اور معاشرہ حمایت کرتا ہے۔ عالمی قوانین کی رو سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی بھی جائز اورقانونی ہے۔ اس تحریک کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے میں فلسطینی عوام کی مدد عالم اسلام کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق خالد مشعل نے ان خیالات کا اظہار ملائیشیا کےصدر مقام کولالمپور میں حکمراں جماعت” آمنو” کے زیراہتمام سالانہ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

خالد مشعل نے کہ کہا کہ آزادی کے لیے مسلح جدو جہد کا حق ہرمذہب دیتا ہے۔ فلسطینی عوام ایک جارح اور سفاک وغاصب ریاست کے قبضے میں زندگی بسرکرنے پرمجبورہیں۔  دیگر آزاد دنیا کی طرح فلسطینیوں کو بھی آزادی کی نعمت سے مستفید ہونے کا حق حاصل ہے۔ جب پوری دنیا فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت کرتی ہے تو اس تحریک کو کامیاب بنانے میں ہماری مدد کرنے میں کیوں تساہل سے کام لے رہی ہے۔

اپنی تقریر میں خالد مشعل نے مسئلہ فلسطین سے متعلق مغربی طاقتوں کی دوغلی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے امریکا اور برطانیہ کا نام لے کرکہا کہ وہ فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافے کے براہ راست ذمہ دار ممالک ہیں۔ کیونکہ ان ملکوں کی ملی بھگت سے فلسطین میں ایک غیرقوم کو ملک بنانے کا حق دیا گیا اور وطن کی اصلی باشندوں کو فوجی طاقت کے ذریعے نکال باہر کیا گیا۔ اگر کسی قوم کے حقوق پرحملہ دہشت گردی ہے تو فلسطینی عوام اس دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ اس وقت مغرب کی جانب سے فلسطینیوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دے کر مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑکا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے عالم اسلام کی جانب سے بھی ہماری مظلوم قوم کی مدد کا حق ادا نہیں کیا جارہا ہے۔

خالد مشعل نے فلسطینی دھڑوں کے درمیان مفاہمت میں ناکامی کی ذمہ داری بھی امریکا اور اسرائیل پرعائد کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مابین بے اتفاقی کی لعنت موجود ہے تو یہ اس کی ذمہ داری امریکا اور اسرائیل پرعائد ہونی چاہیے کہ امریکا اور صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی پر مفاہمت نہ کرنے کےلیے دباؤ ڈالا جاتا رہا ہے۔ مفاہمت کی صورت میں امداد بند کرنے کی دھمکیاں فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کی سنگین سازشیں ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان جاری نام نہاد امن مذاکرات کے بارے میں خالد مشعل نے کہا کہ یہ مذاکرات سنہ  1991 ء کے بعد سے اب تک جاری ہیں۔ان میں فلسطینیوں کو ایک معمولی حق بھی نہیں دیا گیا بلکہ مذکرات کے تحت جتنے بھی معاہدے ہوئے ان میں اسرائیلی قبضے کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کی گئی۔

منگل کے روز ملائیشیا کی حکمراں جماعت کے زیر اہتمام ہونے والی سالانہ کانفرنس میں فلسطینی عوام کی ہرممکن مدد اور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.