غزہ کی فلسطینی حکومت نے مصری حکام پر الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر غزہ محاصرے کو سخت کررہے ہیں اور کہا کہ مصری حکومت رفح کراسنگ کی مزید بندش کے فیصلے پر بضد قائم ہے۔
غزہ حکومت کے ترجمان ایہاب غسان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ،”رفح کراسنگ کی مسلسل بندش غزہ پر مسلط محاصرے سے پیدا ہونے والی مشکلات کو بڑھانے کے زمرے میں آتا ہے۔ اور اسی وجہ سے غزہ کے تمام ضروری شعبہ جات کام کرنے سے قاصر ہوجائیں گے کیوںکہ رفح کراسنگ غزہ کا باہر کی دنیا سے واحد رابطہ ہے۔”
انہوں نے مصری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی پر رہنے والوں لوگوں کے لئے بڑھتی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے رفح کراسنگ کو کھول دیں۔
غزہ کی فلسطینی حکومت نے تمام اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحد کی بندش کی مصری پالیسی کے خلاف اپنا موقف دیں تاکہ غزہ پر مسلط محاصرہ ختم ہوسکے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین