مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کےایک دفاعی تجزیہ نگار "امیر حبوط” کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے زیرانتظام سائبر کرائم کنٹرول سیل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر فوجیوں کی تعداد اور وسائل بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسٹرامیر کا کہنا تھا کہ مصرمیں اخوان المسلمون کی حکومت کے خاتمے اور شام میں جاری شورش کے باعث اسرائیل پر سائبرحملوں میں غیرمعمولی کمی آئی ہے۔ اسرائیلی فوج امن کے اس عرصے میں سائبر جنگ کی استعداد اور صلاحیت بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔
عبرانی جریدے” بمحانیہ” کو انٹرویو دیتے ہوئے صہیونی تجزیہ نگار نے کہا کہ شام اور مصرمیں آنے والی تبدیلیوں کے نتیجے میں اسرائیل کو اپنا اسٹریٹجیک محاذ بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔ اسرائیل نے سائبر کرائم کنٹرول یونٹ میں کئی جوہری نوعیت کی تبدیلیاں کی ہیں اور فوج کو درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے مزید ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
