اسرائیلی حکومت نے فلسطینیوں کے خون کے پیاسے اور امن مساعی کے دشمن شدت پسند جماعت "جیوش ہوم” کے سربراہ آوی گیڈورلائبرمین کو ملک کا نیا وزیرخارجہ مقرر کیا ہے۔
اسرائیلی اخبار "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں آوی گیڈورکو ملک کا نیا وزیرخارجہ مقرر کیا گیا۔ اگلے مرحلے میں فیصلے کوحتمی منظوری کے لیے اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔
آوی گیڈورلائبرمین کو وزارت خارجہ جیسا اہم عہدہ ایک ایسے وقت میں سونپا گیا ہے جب گذشہ ہفتے انہیں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد مقدمات میں عدالت نےبری کردیا تھا۔
55 سالہ لائبرمین نے دسمبر 2012 ء میں اسی عہدے سے اس وقت استعفیٰ دے دیا تھا جب ان کے خلاف دھوکہ دہی، کرپشن اور منی لانڈرنگ سمیت متعدد الزامات کے تحت عدالت نے تحقیقات شروع کی تھیں۔
