قابض اسرائیلی فوج نے حال ہی میں جنوب مغربی کنارے کے شہر الکلیل میں ایک فوجی ناکے پر فلسطینیوں کی تلاشی کے لئے تربیت یافتہ کتوں کا استعمال کیا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر اور جنوبی دیہات اور قصبات کو ملانے والے راستے پر موجود حجائی ناکے پر کتوں کے استعمال سے فلسطینی شہریوں اور گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کردی۔
قابض فوج نے گزشتہ روز الخلیل کی شہداء گلی کو جانے والا دروازہ بند کردیا اور اذناء قصبے کے داخلی راستے پر رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ اسی دوران کچھ فوجیوں نے عروب مہاجر کیمپ پر بھی دھاوا بول دیا۔
