• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 4 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر حملے کے تناظرمیں اسرائیلی فوج کی مشقوں کی تیاری

جمعرات 07-11-2013
in غزہ
0
plf preparation
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہر غزہ کی پٹی پرحملے کے تناظرمیں رواں ماہ کے آخرمیں بڑے پیمانے پر جنگی مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ جنگی مشقیں مقبوضہ فلسطینی شہر عسقلان میں کی جائیں گی۔ ان جنگی مشقوں میں صہیونی فوج کے تمام ادارے حصہ لیں گے جن میں آرمرڈ فورسز، انجینیئر کور اور پیادہ فوج کے دستے خاص طور پر شامل ہوں۔ فوجی مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی تعداد ہزاروں میں ہوسکتی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مقرب سمجھے جانے والے عبرانی روزنامہ "یدیعوت احرونوت” کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں آپریشن کے حوالے سے جنگی مشقوں کے لیے عسقلان شہرکا انتخاب کیا گیا ہے۔ چونکہ عسقلان بھی غزہ کی پٹی کی طرح ساحلی شہرہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشقوں میں اسرائیلی نیوی کے کمانڈوز بھی شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جنگی مشقوں میں غزہ کی پٹی کے لیے مختص یونٹوں پر مشتمل بریگیڈ کے ہزاروں اہلکار حصہ لیںگے۔ ان جنگی مشقوں میں فلسطینی شہرمیں کسی بھی تحریک انتفاضہ کی صورت میں شہر پرقبضہ کرنے کے تجربات کیے جائیں گے۔ جنگی مشقوں میں سنہ  1987 ء کے دوران اسرائیلی فوج کے قبضے کی کارروائیوں کو مد نظر رکھا جائے گا جب پہلی فلسطینی تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیل نے اپنی فوجیں غزہ کی پٹی میں داخل کردی تھیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.