جنونی یہودی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کے اندر اسرائیلی جھنڈا لہرا دیا۔
یہودی آبادکار اس مقدس مقام میں زبردستی داخل ہوگئے اور وہاں تلمودی رسومات کی ادائیگی اور بھجنگ گانا شروع کردئیے۔ اس واقعے کے بعد مسجد اور مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے درمیان شدید اضطراب اور غم و غصہ کی حالت پائی جاتی ہے۔"ار عمیم” تحریک کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر یہودیت اوپن ہیمر نے آبادکاروں کے اس عمل کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ ار عمیم تحریک ایک اسرائیلی بائیں بازو کی این جی او ہے جو کہ 2004 میں وجود میں آئی تھی۔ اس تحریک کا مقصد بیت المقدس میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ پر نظر رکھنا ہے۔
