اسرائیلی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے غزہ کی پٹی سے متصل زیر زمین سرنگوں کی اسرائیلی علاقوں تک رسائی ختم کرنے کا کوئی ریڈیکل حل موجود نہیں ہے۔
عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے چینل 10 نے ذرائع کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں کیونکہ وہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں میں رسائی کے لئے کھودی جانے والی سرنگوں کے دہانے تلاش کرنے اور ان میں نصف دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لئے فلسطینی علاقے میں داخل ہوتے ہیں، جس میں انہیں ہروقت خود پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کا خوف دامن گیر رہتا ہے۔ذرائع نے گذشتہ روز فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان خان یونس کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ سے متصل ان سرنگوں میں پیش آنے والا یہ واقعہ کسی حد تک خریت سے انجام کو پہنچا۔ چینل 10 کے مطابق خان یونس کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی افسر خفیہ ٹھکانوں اور سرنگوں کو تباہ کرنے والے خصوصی یونٹ کا سربراہ تھا۔