قابض اسرئیلی حکام نے 68 سالہ فلسطینی بزرگ شیخ سامی شابالو کو 18 ماہ قید میں رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے۔بزرگ کے عزاء کا کہنا ہے کہ انہیں عرفر جیل سے 18 ماہ قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی حراست کے پہلے 30 دن عسقلان تفتیشی مرکز میں گزارے گئے تھے اور اس کے بعد باقی ساری سزا شابالو جیل میں گزاری تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قید کے دوران شابالو کو دل کا دورہ بھی پڑا تھا اور انہیں علاج کروانے کی ضرورت بھی پڑی تھی۔ نابلس سے تعلق
رکھنے والے فلسطینی بزرگ شہری شابالو کو غزہ سے مغربی کنارے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
شیخ کے ایک بیٹے 1992 میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گولی کا نشانہ بن گئے تھے جس کی وجہ سے ان کا 40 فی صد جسم حرکت کرنا چھوڑ گیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
