• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 3 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل نے یورپی وفد کو غزہ کی پٹی کے دورے سے روک دیا

جمعہ 25-10-2013
in غزہ
0
plf gaza2
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت نے یورپی یونین کے اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد کو فلسطینی شہرغزہ کی پٹی کے دورے سے روک دیا۔ یورپی اراکین پارلیمان ستائیس اکتوبر کوچار روزہ دورے پر غزہ پہنچ رہے تھے۔ ان کے دورے کا مقصد شہر میں معاشی پابندیوں کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا تھا۔ دوسری جانب یورپ میں غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سرگرم تنظیم "یورپی مہم” نے اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی مہم کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یورپی پارلیمانی وفد میں شامل چھ اراکین پارلیمان آئندہ ہفتے غزہ کے دورے پر آنا چاہتے تھے لیکن صہیونی حکومت نے ان پر دباؤ ڈال کر انہیں محصور شہر کے دورے سے روک دیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یورپی وفد کے دورے کا مقصد غزہ کی پٹی میں معاشی پابندیوں کے باعث شہریوں کو درپیش صورت حال اور ان کی پریشانیوں اور مشکلات کا اندازہ لگانا تھا۔

اس کے علاوہ یورپی وفد نے غزہ کی پٹی میں صحت، تعلیم، غذا اور دیگر ان منصوبوں کا بھی جائزہ لینا تھا جو یورپی یونین کے تعاون سے چل رہے ہیں۔ لیکن قابض صہیونی حکومت نے دباؤ، دھونس اور دھاندلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی وفد کو محصور شہر کے دورے سے روک کر ناکہ بندی کے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین کے وفد کو غزہ کےدورے سے روک کر اسرائیل نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک ہٹ دھرم ریاست ہے جس کے نزدیک انسانی حقوق اور سفارتی آداب کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اسرائیل کا یہ اقدام یورپ اور عالمی برادری کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ غزہ کی پٹی کے دورے پر وہی جاسکے گا جسے اسرائیل کی آشیر باد حاصل ہوگی۔

ادھر برسلز میں یورپی وفد کی خاتون سربراہ مسز اینیز کوسٹیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے انہیں غزہ کے دورے سے روکے جانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ جب انہیں یہ اطلاع ملی کہ اسرائیل یورپی وفد کو غزہ کے دورے پر نہیں آنے دے گا تو وہ یہ سن کرسخت دل برداشتہ ہوئے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.