اسرائیل کی ایک مجسٹریٹ عدالت میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے معذور نوجوان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی گئی ۔
احرار سینٹر برائے اسیران کے گذشتہ روز سامنے آنے والے بیان کے مطابق اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ 27 اگست کو 19 سالہ احمد عبید کو حراست میں لیا گیا جس کے بعد انہیں ایک ہفتے کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔
یاد رہے کہ معذور نوجوان کو پیشی سے قبل انکی آبائی رہائش گاہ "العيسوية” میں نظر بند رکھا گیا کیونکہ اپنی معذوری کے باعث انہیں ضروریات زندگی کے لئے دوسری کے سہارے کی ضرورت ہے۔
