• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے1500 مکانات کی تعمیرکی منظوری

منگل 15-10-2013
in فلسطین
0
houses
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت فلسطین کےمقبوضہ بیت المقدس شہرمیں یہودیوں کےلیے مزید ڈیڑھ ہزار مکانات کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے بیت المقدس میں مزید مکانات کی

تعمیر کا فیصلہ کئی ماہ قبل کیا گیا تھا، جس کے بعد اب ان کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔

اسرائیل کے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیرالاشاعت ہفت روزہ جریدے "یروشلم” نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  793  مکانات کی تعمیر کے لیے حکومت کی جانب سے ٹینڈر جمع کرانے کی مہلت ختم ہونے کے قریب آگئی ہے،جس کے باعث اسرائیلی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ اور ٹھکیداروں کے درمیان ایمرجنسی  کی کیفیت دکھائی دیتی ہے۔ کیونکہ یہودی تعمیراتی فرموں کے درمیان نہ صرف ان  793  مکانات کی تعمیر کے لیے ایک بڑے مقابلے کی کیفیت ہے بلکہ ہرکمپنی نئے منصوبے کے تحت  1500  مکانات کی تعمیر کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
 
خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت نے بیت المقدس میں  793  مکانات کی تعمیر کے لیے کوئی تین ماہ قبل ٹینڈر طلب کیے تھے۔ ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ کل  14  اکتوبر بروز پیر ختم ہو رہی ہے اور صہیونی تعمیراتی کمپنیوں میں مقابلہ بڑھ گیا ہے۔
 
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت نے اپنے مجوزہ منصوبے کے مطابق "گیلو” کالونی میں  400 ،”جبل ابوغنیم” میں 183 ،”بسغات زئیف” میں  210 ،”افرات” میں 149 ،” معالیہ ادومیم” میں  92  اور "بیتارعلیٹ” میں  36  رہائشی یونٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 
ہفت روزہ عبرانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ اگست کے مہینے میں اسرائیلی حکومت نے مشرقی بیت المقدس میں مزید  2500  مکانات کی تعمیر کا اعلان کرنا تھا لیکن فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ امن مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے اس اعلان کو عارضی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ تاہم اب حکومت کا خیال ہے کہ وہ بتدریج ان مکانات کی تعمیر کا اعلان کرنا شروع کردے گی۔ تازہ اعلان کے مطابق  1500  مکانات کی تعمیر کا فیصلہ بھی دو ماہ قبل تیار ہونے والی اسکیم کا حصہ ہے۔ ان ڈیڑھ ہزار میں سے زیادہ تر مکانات "رمات شلومو” کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔
 
مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔ مرکزاطلاعات فلسطین

 

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.