اسرائیل کے ایک سینیر وزیر اور پارلیمنٹ میں شامل "جیوش ہوم” پارٹی کے سربراہ نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اسرائیلی مملکت کی حدود سے باہر ہونا چاہیے۔ اسرائیل کے اندر فلسطینی ریاست کا قیام
بے منعی ہے اور اس طرح تجویز دینے والے پاگل پن کا شکار ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر بینٹ نے کہا کہ ہماری جماعت فلسطینیوں کے ساتھ بقائے باہمی کے تحت آگے بڑھنے کی حامی ہے، تاہم فلسطینی ریاست کو اسرائیل کو ایک یہودی ریاست تسلیم کرنا ہو گا۔
صہیونی وزیرنے کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کرنے والی اسرائیلی ٹیم کی سربراہ زیپی لیونی سے کہیں گے کہ وہ صدر محمود عباس کو اسرائیل کو یہودی ریاست تسلیم کرنے پر قائل کریں۔
مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ مرکز اطلاعات فلسطین
