فلسطین میں یہودیوں کے نسل پرستانہ اور عرب آبادی سے منافرت پر مبنی مظاہر جاری ہیں۔ بیت المقدس سے عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے شہر کے مختلف مقامات پر عربوں کے خلاف
منافرت پر مبنی پوسٹر چسپاں کیے ہیں اور وال چاکنگ کی گئی ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ قدیم بیت المقدس میں باب الاسباط اور اس سے ملحہ دیواروں کے بیرونی اطراف میں "کھانا” نامی ایک انتہا پسند گروپ کی جانب سے پوسٹر چسپاں کرائے گئی ہیں۔ ان پوسٹروں پر مسلمانوں، عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف نفرت پر مبنی نعرے تحریر کیے گئے ہیں۔
ادھر میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مغربی کنارے کے دو یہودی آباد کاروں کو حراست میں لیا جنیہں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ حراست میں لیے جانے والے لڑکوں کے قبضے سے انتہا پسند یہودی گروپ "کھانا” کے عربوں کے خلاف منافرت پرمبنی پوسٹر برآمد کیے گئے تھے۔
مرکز اطلاعات فلسطین
