• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس”ریڈ لائن” ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں: ابو مرزوق

جمعہ 27-09-2013
in فلسطین
0
plf 16 abu-marzouk
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مرکزی رہ نما اور تنظیم کے سیاسی شعبے کے سینیئر رکن ڈاکٹرموسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ "بیت المقدس کی حیثیت "سرخ لکیر” کی ہے جسے عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی اس پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول ہوگا۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ جاری مذاکرات میں بیت المقدس کے موضوع کو ایجنڈے سے نکال دے.

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ میں موجود حماس رہ نما نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ” فیس بک” کے اپنے خصوصی صفحے پرایک بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول کو جتنے سنگین خطرات اب درپیش ہیں ماضی میں کبھی نہیں رہے ہیں۔ اس لیے میرا پوری فلسطینی قوم اور تمام نمائندہ تنظیموں سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے ایک قومی کمیشن تشکیل دیں جو مسجد اقصٰی کو یہودیوں کی ریشہ دوانیوں سے محفوظ رکھ سکے۔

ابو مرزوق کا کہنا ہے کہ "تمام فلسطینی دھڑوں کو موجودہ نازک حالات کے تقاضوں کو مد نظر رکھنا چاہیے۔ آج کے حالات میں فلسطینیوں کی صفوں میں اتحاد اور یگانگت نہایت ضروری ہے۔ فلسطینی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے ہی قبلہ اول کو یہودیوں کی سازشوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جب تک فلسطینی انتشار کا شکار ہیں صہیونی دشمن ہمارے مقدس مقامات کے خلاف اپنی مذموم سازشیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مسجد اقصٰی دنیا بھرکے مسلمانوں کا قبل اول ہے۔ اس کا دفاع بھی پورے عالم اسلام کی یکساں ذمہ داری ہے،تاہم میں فلسطینی عوام سے یہ مطالبہ کرتاہوں کہ وہ اپنی صفوں میں وحدت پیدا کریں اور ایک ایسا قومی کمیشن قائم کیا جائے جو مسجد اقصٰی کو لاحق خطرات کے تدارک کے لیے اقدامات کرسکے۔

ڈاکٹر ابو مرزوق نے بیت المقدس سنہ 1948 ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں کے باشندوں کی قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 1948 ء کے فلسطینی باشندے دفاع قبلہ اول کی فرنٹ لائن پرہیں۔ دیگر تمام فلسطینی شہریوں کو ان کی پشت پناہی کرنی چاہیے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.