• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جیل میں شدید علیل فلسطینی قیدی کی رہائی کا مطالبہ

جمعرات 26-09-2013
in فلسطین
0
plf 21 prisoner
0
SHARES
0
VIEWS

کی عسقلان جیل میں قید غزہ کے اسیر حسام زعنین کی صحت اچانک بگڑ گئی ہے، تاہم صہیونی حکام انہیں خرابی صحت کے باوجود رہا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ اس امر کا انکشاف فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر ‘احرار’ نے کیا ہے۔

فلسطین کے مرکز برائے مطالعہ اسیران "احرار” کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق آشکلون جیل میں قید غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ قیدی حسام ذعنین کی صحت گزشتہ چند ایام سے اچانک بگڑ گئی ہے اور دن بدن خطرناک صورت حال اختیار کر رہی ہے۔

‘احرار’ سینٹر نے حسام کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا کہ اٹھائیس سالہ فلسطینی نوجوان جیل کے کلینک میں قید ہیں۔ انہیں کاندھے اور سینے میں شدید درد کے باعث وہاں داخل کیا گیا ہے، تاہم کلینک میں ان کی خطرناک صحت کے حوالے مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔

اسیر کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ اسرائیلی جیل حکام حسام کی صحت کے بارے میں تجاہل عارفانہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور بار بار مطالبے کے باوجود انہیں علاج کی غرض سے رہا نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسیر کی زندگی کو کسی خطرے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری صہیونی جیل انتظامیہ پر عاید ہو گی۔

یاد رہے حسام کو اسی سال چوبیس جولائی کو بغیر وجہ بتائے حراست میں لیا گیا۔ حراست کے وقت وہ مقبوضہ علاقے میں علاج کی غرض سے سفر کر رہے تھے۔ حسام کے خلاف مقدمے کی سماعت اسرائیلی عدالت کئی بار کسی فیصلے کے بغیر ملتوی کر چکی ہے۔

حسام کے اہل خانہ نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی صحت سے اغماض برتنے کی پالیسی کے پیش نظر صہیونی حکومت پر دباو ڈالیں کہ وہ شدید بیمار قیدیوں کی زندگی بچانے کے لئے انہیں فوری طور پر رہا کریں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.