اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس ۔ نے مسجد اقصی کے خلاف اسرائیلی ہرزہ سرائیوں کی دو ٹوک مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی کی تقسیم کسی قیمت پر قبول نہیں ہے۔
حماس نے اپنے پریس ریلز میں کہا کہ فلسطینی عوام کسی قیمت پر قبلہ اول کے خلاف اسرائیلی چیرہ دستیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ اہل فلسطین مسجد اقصی کے نقصان پہنچانے والے اسرائیلیوں کے خلاف ضرور ابھریں گے اور اپنے مقدس مقامات کے تحفظ کی خاطر اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مسجد اقصیِ ناقابل تقسیم ہے اور یہ صرف اور صرف مسلمانوں کے پاس رہے گی، مسجد اقصی میں کسی صہیونی کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی
مسجد اقصی پر حالیہ یہودیوں کی چڑھائی کے حوالے سے حماس نے بھی اس بات زور دیا کہ اپنے مقدس مقامات کےتحفظ کی خاطر ہمیں اپنے گھروں سے نکلنا ہو گا اور مقبوضہ بیت المقدس اور قبلہ اول کو یہودیوں کے پنجوں سے آزاد کرانا ہو گا۔ حماس صہیونیوں کے مارچ کے خلاف مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے ایک بہت بڑے مارچ کا اہتمام کر رہی ہے، جس میں فلسطین کی تمام جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا
حماس نے مسجد اقصی پر صہیونیوں کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف عالم اسلام سے ایسے سیمینارز کے اہتمام کا مطالبہ کیا جس میں مسجد اقصی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے اور نئی نسلوں کو قبلہ اول کے بارے آگاہی دی جائے
حماس نے اپنے بیان میں اسلامی ممالک ، عرب لیگ اور او آئی سی سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصی بارے ایک واضح موقف اختیار کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو بہ احسن نبھاتے ہوئے قابض اسرائیل کو یہ باور کرائیں کہ مسجد اقصی پر صرف مسلمانوں کا حق ہے اور وہ مسجد اقصی کے خلاف اپنی سازشوں سے باز رہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین