• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

37 فیصد یہودی اسرائیل چھوڑنے کے حامی: سروے جائزہ

پیر 16-09-2013
in فلسطین
0
plf 16 leave plf
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کےایک عبرانی اخبار کے آن لائن ایڈیشن پر کیے گئے عوامی سروے کے مطابق فلسطین میں آباد کیے گئے 37 فی صد یہودی خود کو اسرائیل میں غیرمحفوظ قرار دیتے ہوئے دوسرے ممالک کی طرف نقل مکانی پرغور کر رہے ہیں۔

اخبار”ہارٹز” کے سروے جائزے کے مطابق یہودی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد اسرائیل چھوڑنے کی حامی ہے اور وہ اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں کئی قسم کے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ سروے رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہےجب اسرائیل کے مرکزی ادارہ شماریات کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل چھوڑنے کا رحجان منفی حد تک نہیں بلکہ آٹے میں نمک کے برابر یہودی شہری ایسا سوچ رہے ہیں جوکہ اسرائیل کے لیے کسی پریشانی کا باعث نہیں ہے۔ جبکہ اسرائیلی اخبار کا سروے جائزہ کچھ اور یہ اشارے دے رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی اخبار نے سینتیس فی صد یہودیوں کے اس خیال کے تناظرمیں ایک تجزیاتی رپورٹ بھی تیارکی ہے اور لکھا ہے کہ وہ کون سے عوامل ہیں جو یہودیوں کو ملک چھوڑنے پرسوچنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی بڑھتی مزاحمتی سرگرمیاں اور اسرائیل کی ابتر معیشت اس کے دو بنیادی اسباب ہیں، تاہم کچھ لوگ نظریاتی اختلافات کے باعث بھی اسرائیل میں نہیں رہنا چاہتے۔ ایسے یہودی اسرائیل کے طرز جمہوریت، قوانین اور فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے بہیمانہ سلوک سے بھی ناراض ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 2012ء میں مقبوضہ بیت المقدس سے 14 ہزار یہودی آباد کار دوسرے ملکوں میں گئے اور واپس نہیں آئے ہیں۔ انہوں نے مستقل طورپر دوسرے ملکوں میں سکونت اختیار کرلی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.