• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"القدس بریگیڈ” کی جزیرہ سینا میں سرگرمیوں کی سختی سے تردید

منگل 10-09-2013
in فلسطین
0
plf 10 alquds
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کی ایک منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی جہاد کے عسکری ونگ "القدس بریگیڈ” کی جانب سے باضابطہ طور پر یہ وضاحت سامنے آئی ہے کہ تنظیم کا مصر کے جزیرہ نما سینا میں کوئی کیمپ موجود نہیں اور نہ ہی وہاں پر جاری آپریشن میں تنظیم کےاسلحے کا کوئی ذخیرہ پکڑا گیا ہے۔ اس حوالے سے اب تک آنے والی تمام افواہیں دشمن کا جھوٹا پروپیگنڈہ ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مصری ذرائع ابلاغ میں خبریں شائع ہوئی تھیں کہ فوج نے جزیرہ نما سینا میں کارروائی کر کے فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک ٹھکانے پر قبضہ کیا ہے اور وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس بریگیڈ کے ایک ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ تنظیم کے لیے میدان جنگ بھی ان کا وطن فلسطین ہے اور تمام سرگرمیوں کا مرکزبھی اپنا ملک ہے جہاں پر تنظیم کے جانثار اپنے وطن کے دفاع اوراس کی آزادی کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں۔ جزیرہ نما سینا میں تنظیم کا کوئی ٹھکانہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی وہاں سے کوئی ایسا اسلحہ پکڑا گیا ہے جسے القدس بریگیڈ کی ملکیت قرار دیا جا رہا ہے۔

القدس بریگیڈ نے واضح کیا ہے کہ اس کا بیرون ملک کوئی دوسرا گروپ سرگرم نہیں ہے اور نہ تنظیم کے ایجنڈے میں کسی پڑوسی یا عرب مسلمان ملک میں کسی قسم کی مداخلت کا کوئی اصول موجود ہے۔ تنظیم مصر سمیت تمام پڑوسی عرب اور مسلمان ملکوں کی داخلی سیاسی صورت حال کو ان لوگوں کا اپنا مسئلہ قرار دیتےہیں۔ ہماری جنگ صرف اسرائیلی دشمن کے خلاف ہے جہاں ہم آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.