قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے ایک مریض شہری کو مقبوضہ مغربی کنارے میں داخلے سے قبل "بیت حانون "[ایریز] گذرگاہ سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
بیت حانون سے سیکیورٹی ذرائع نے "مرکز اطلاعات فلسطین”کو بتایا کہ مغربی غزہ کی پٹی کے ساحلی پناہ گزین کیمپ کے 25 سالہ محمد البکری کو مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہونے سے قبل”ایریز” گذرگاہ سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریض محمد البکری ریڑھ کی ہڈی میں سخت تکلیف باعث چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہے۔ غزہ پرعائد پابندیوں کے نتیجے میں شہر میں علاج کی سہولت نہ ملنے پروہ ڈاکٹروں کےمشورے سے مغربی کنارے میں جا رہا تھا۔
خیال رہے کہ غزہ کی پٹی کے شہریوں بالخصوص مریضوں کو مغربی کنارے اور فلسطین کے دیگر شہروں میں داخلے کے وقت گرفتارکرنا صہیونی فوج کا معمول ہے۔ ماضی میں ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ صہیونی فوج مریضوں کو جاسوسی پر مجبور کرنے کے لیے انہیں بلیک میل کرنے بھی کوشش کرتی ہے اور ایسا نہ کرنے پرانہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے یا واپس بھیج دیا جاتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین