اسرائیلی مجسٹریٹ عدالت نے قدیم بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی کم سن بچوں کی حراست میں توسیع کردی ہے جبکہ دو بچوں کو شرائط عائد کر کے رہا کردیا گیا ہے۔
فلسطینی اسیران کی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز مسجد اقصٰی میں ہونے والے واقعات کے بعد 15 کم سن بچوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ان میں سے 11 بچوں کو ضمانت جمع کروانے اور نظر بندی کی شرائط پر رہا کیا گیا۔
ان میں سے دو کم سن اسیران کی مدت حراست میں اگلے جمعرات تک توسیع کردی گئی تاکہ ان سے تفتیش کی جاسکے۔ اس کے علاوہ ایک استاد کو بھی 3 دنوں کے لئے نظربندی میں رکھنے اور 10000 شیکل جرمانہ ادا کرنے کی شرط پر رہا کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے سکول جاتے ہوئے طلبا کے ایک گروہ پر حملہ کردیا تھا۔ جب ان بچوں کو بچانے کی خاطر استاد درمیان میں آئے تو دس اسرائیلی فوجیوں نے ان پر تشدد کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
