قابض اسرائیلی فوج نے دیوار فاصل کے پیچھے موجود جنین کے دیہات برطعہ، ام ریحان اور ضاہر مالح کے رہائشیوں کو گائوں چھوڑنے سے روک دیا ہے۔
اسرائیلی حکام نے ان دیہات کے رہائشیوں کو اطلاع دی ہے کہ وہ اگلے اتوار تک اپنے دیہات کو نہیں چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتے ہیں کیوںکہ یوم کیپور کی یہودی چھٹی منائی جارہی ہے۔
اس اسرائیلی فیصلے کی وجہ سے 13000 فلسطینی جن میں طلباء، مزدور اور کسان شامل ہیں، اپنے دیہات میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ برطعہ گائوں کی کونسل کے سربراہ نے انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جرائم کا سامنا کرنے والے فلسطینی دیہاتیوں کی حمایت کے لئے کام کرے۔
ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو صرف اسی لئے متعدد گھنٹوں کے لَئے حراست میں لے لیا کیوںکہ اس نے اپنی گاڑی پر فلسطین کا جھنڈا لگا رکھا تھا۔
