• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں پر حملہ

بدھ 04-09-2013
in فلسطین
0
plf 4 israeli-forces-at-al-aqsa
0
SHARES
0
VIEWS

مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں، طلباء اور اسرائیل فوج کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔ اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد مقبوضہ بیت المقدس میں پھیل چکی ہے اور شہر فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

اسرائیلی فوج کی یہ تازہ نقل وحرکت عبرانی سال نو کی تقریبات اور فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے اعلانات کے بعد دیکھی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ یہودی آج نئے عبرانی سال کی پہلی عید منا رہے ہیں۔ اس موقع پر یہودی انتہا پسند گروپوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مذہبی رسومات کی ادائیگی کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں اور مسجد اقصیٰ میں موجود نمازیوں کے درمیان جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس کی نگرانی میں آٹھ یہودی آباد کاروں کاایک گروپ مراکشی دروازے سے قبلہ اول میں داخل ہوا۔ مسجد کے نمازیوں نے یہودی انتہا پسندوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی تاہم صہیونی ملٹری پولیس نے یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے نمازیوں پر چڑھائی کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج کی جانب سے طاقت کے استعمال کے باوجود نمازیوں نے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصیٰ سے نکال باہر کیا اور وہ مقدس مقام میں گھومنے کااپنا خواب پورا نہ کر سکے۔

ایک عینی شاہد نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ بدھ کو علی الصباح یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ مسجد اقصٰی میں داخل ہوا۔ پہلے یہودیوں اور مسجد میں موجود نمازیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ یہودی انتہا پسندوں نے فلسطینیوں پر پتھراؤ کیا اور کئی نمازیوں کو پکڑ کرمارنے کی کوشش کی، تاہم مسجد میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد جمع تھی جس کے باعث یہودہ آباد کاروں کو ناکام واپس جانا پڑا۔ بعد ازاں یہودیوں کے تحفظ کے لیے آنے والی صہیونی فوج نے بھی فلسطینیوں پر حملے کیے۔ مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ یہودی "عبرانی سال نو” کی تقریبات منانے اور اس موقع پر مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے آرہے ہیں لیکن وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے ہمہ وقت مسجد اقصٰی ہی میں موجود ہیں۔

ادھر آج اسلامی تحریک کی اپیل پر فلسطین بھرمیں "نفیرعام” کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ نفیرعام کی کال اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے عبرانی سال نو کی تقریبات کے موقع پر مسجد اقصٰی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دی تھی۔ شیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ یہودی آباد چار ستمبر کومسجد سال نو کی تقریبات کے موقع پر قبلہ اول پرغیرمعمولی یلغار کریں گے۔ یہودیوں کی ان سازشوںکا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی شہری گھروں سے نکلیں اور یہودیوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔ نفیر عام کی کال کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شہر میں اسرائیلی فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے مسلح دستے گشت کررہے ہیں اور شہر فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

دوسری جانب یہودیوں کے مسجد اقصیٰ پر متوقع یلغار کے جواب میں فلسطینی شہریوں نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں سیکڑوں فلسطینی ہمہ وقت موجود ہیں۔ گذشتہ رات بھی 50 افراد مسجد اقصیٰ میں ہی رہے آج یہ تعداد کئی گنا بڑھ جائے گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.