• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی اسیران سے ناروا سلوک،اسرائیلی جیل میں سخت کشیدگی

اتوار 01-09-2013
in فلسطین
0
plf 16 owida
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں چھ روز قبل اسرائیلی جیل "عسقلان” میں فلسطینی اسیران کے ساتھ صہیونی جیلروں کے ناروا سلوک کے بعد جیل میں سخت کشیدگی کی فضاء پائی جا رہی ہے۔ قیدیوں نے صہیونی فوجیوں کے اچانک ان کے کمروں پرچھاپوں، جامہ تلاشیوں اوران کی چیزیں قبضے میں لینے کےخلاف سخت احتجاج شروع کیا ہے۔

 

عسقلان جیل کے ذرائع نے "مرکزاطلاعات فلسطین” کو بتایا کہ ہفتے کے روز قیدیوں اور جیل عملے میں پچھلے پانچ روز کی طرح نوک جھونک جاری رہی۔ اسیران کا مطالبہ تھا کہ صہیونی حکام قیدیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک بالخصوص فوج کے ہاتھوں انہیں زنجیروں میں جکڑنے کا ظالمانہ سلسلہ فوری طورپر بند کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی جیل انتظامیہ نے قیدیوں کو مزید مشکلات میں ڈالنے کے لیے ان کے کمروں کی بجلی بھی منقطع کردی ہے۔ کوئی اسیر جیل کی کینٹین استعمال نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی قیدیوں کو دن میں ایک گھنٹے کا تفریحی وقفہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسیران سے ان کے عزیزو اقارب کے ملاقاتیوں پربھی پابندی لگادی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 26 اگست کو صہیونی فوجیوں نے عسقلان جیل کی کئی بیرکوں میں قیدیوں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کرانہیں زدو کوب کیاتھا۔ ان کے استعمال کی اشیاء، کپڑے اور دیگر چیزیں اٹھار کر باہر پھینک دی گئیں اور کئی قیدیوں کوبیڑیوں میں جکڑ کرانہیں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس پر قیدیوں نے سخت احتجاج شروع کیا ہے۔ جیل انتظامیہ نے انتقام میں آکر اسیران کے ساتھ مزید سخت رویہ اپنا لیا ہے جبکہ قیدیوں نے بھی عدم تعاون کی پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.