قابض اسرائیلی حکام نے پچھلے ہفتے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کو باہر کی دنیا سے ملانے والی واحد کراسنگ "کرامہ کراسنگ” پر 39 فلسطینیوں کو سفر کرنے سے روک دیا۔
رام اللہ کی فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے لئے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے کرامہ کراسنگ پر 39 فلسطینیوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی۔
کرامہ کراسنگ مقبوضہ مغربی کنارے کی واحد کراسنگ ہونے کی وجہ سے انتہائی مصروف کراسنگ ہے اور پچھلے ہفتے کے دوران اس کراسنگ کو 45000 فلسطینیوں نے استعمال کیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین