قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے سات مختلف فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے بیت لحم میں نمائندے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بیت لحم شہر میں ایک گھر پر دھاوا بول کر وہاں سے دو بھائیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرئیلی فوجیوں نے چار فلسطینیوں کو نابلس اور ایک نوجوان کو الخلیل کے مغرب میں ایدھنا گائوں سے حراست میں لیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین