فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسراٰئیلی حکومت کی جانب سے غیرقانونی اور ظالمانہ توسیع پسندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق صہیونی فوجیوں اور یہودی حکام نے اتوار کے روز مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں کالونیوں کی توسیع کے لیے فلسطینیوں کی کئی ایکڑ اراضی بلڈوزروں سے کھود ڈالی اور درجنوں پھل درخت اکھاڑ پھینکے۔
نابلس میں یہودی آبادکاری کی روک تھام کے لیے قائم کمیٹی کے مرکزی عہدیدار غسان دغلس نے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کویہودی فوجیوں نے جنوبی نابلس میں عینابوس قصبے میں فلسطینیوں کی اراضی کی کھدائی کی اور زیتون کے درختوں سمیت درجنوں دوسرے درخت بھی اکھاڑ پھینکے۔
غسان دغلس کا کہنا تھا کہ صہیونی فوجیوں نے کچھ عرصہ قبلہ اس علاقے کو یہودی کالونیوں کا حصہ قرار دے کراسے پلاٹ نمبر787 کے نام سےموسوم کیا تھا، جس کے بعد اس میں کھدائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
