• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"محمود عباس کی غزہ کو دھمکیاں قوم کیخلاف اعلان جنگ ہیں”

اتوار 25-08-2013
in فلسطین
0
plf human rights
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی صدر محمود عباس المعروف ابو مازن کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کی منتخب حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکیوں پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدر محمود عباس کے متنازعہ بیانات پر ملک کی مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے سخت تنقید کی ہے۔ فلسطین کی ایک سرکردہ تنظیم”تحریک الاحرار” کی جانب سے محمود عباس کی دھمکیوں کو قوم کے خلاف اعلان جنگ سے تعبیر کیا گیا ہے۔ تحریک احرار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آخری شکست فتحاوی قیادت اور صدر محمود عباس ہی کی ہوگی کیونکہ وہ قوم کو متحد کرنے کےبجائے منتشر کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس اسرائیل کی بولی بول رہے ہیں۔ صہیونی ریاست نے جو طرزعمل غزہ کی پٹی کے ساتھ اختیار کیا ہے، صدر محمود عباس اور ان کی انتظامیہ نے بھی وہی ظالمانہ طرز عمل اپنایا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کا معاشی محاصرہ کیا تو فلسطینی اتھارٹی نے بھی غزہ سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بند کر دیں۔ صدر عباس کے یہ اقدامات ان کی سیاسی انتقام پر مبنی پالیسی کا مظہر ہیں اور تحریک احرار صدر کے ان اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

بیان میں صدر محمود عباس کے اسرائیل کے بارے میں بیانات کو بھی ہدف تنقید بنایا گیا اور کہا گیا ہے کہ صدرعباس نے جو یہ کہا ہے کہ "اسرائیل باقی رہنے کے لیے بنا ہے جو کبھی زوال کا شکار نہیں ہو گا” مسلمانوں کے اسرائیل کے بارے میں اجتماعی نظریے اور قوم و ملت کے اجتماعی مفاد کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر محمود عباس کے منصب صدارت پر فائز ہوتے ہوئے صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر سنہ 2008ء اور 2012ء میں وحشیانہ جنگ مسلط کی۔ اس جنگ میں صدر عباس نے خاموش رہ کر دشمن کا ساتھی ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔ انہوں نے دشمن کی جانب سے مسلط کردہ جنگ میں قومی اور ملی ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا اور اسرائیل کے ساتھ مل کرحماس کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی ناکام سازش کی تھی۔ اب بھی صدر محمود عباس غزہ کی پٹی کو "باغی” علاقہ قرار دے کر قوم کے خلاف سازش کے مرتکب ہو رہے ہیں اور دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.