فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے اور خنجروں سے حملہ کر رام اللہ اتھارٹی کے زیرکمانڈ انٹیلی جنس فورسز کا ایک بریگیڈیئرشدید زخمی کر دیا ۔
خبر رساں ایجنسی "صفا” کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے37 سالہ بریگیڈیئر محمد حامد سالم حشاش کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابو اسلام الحشاش کے لقب سے مشہور بریگیڈیئر کے جسم پر درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر الحشاش پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ نابلس میں المعاجین کے مقام پر اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں چھپے چار نقاب پوش افراد نے ان پر خنجروں سے حملہ کر دیا۔ بعد ازاں حملہ آور فرار ہو گئے اور بریگیڈیئر الحشاش کو زخمی حالت میں نابلس کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں فی الحال ایمرجنسی وارڈ ہی میں رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
