• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اہداف پر "کاتیوشا” راکٹوں سے حملے

جمعہ 23-08-2013
in فلسطین
0
plf 23 bombing
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی شام لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے علاقے الجلیل کے مغرب میں چار "کاتیوشا”میزائل داغے گئے ہیں، تاہم ان حملوں میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا، البتہ یہودی آباد کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ "کاتیوشا” راکٹ حملے سرحد سے متصل لبنانی شہر صور سے کیے گئے ہیں۔ چار میں سے ایک راکٹ کو اسرائیل کے” میزائل شکن” نظام” آئرن ڈوم نے راستے ہی میں تباہ کر دیا ہے جبکہ تین راکٹ مغربی الجلیل میں خالی کھیتوں میں گرے ہیں جن سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

فوج کے داخلی محاذ نے راکٹ حملوں کے فوری بعد علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے یہودی آباد کاروں کو فوری طور پر محفوظ مقامات اور زیر زمین بنکروں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔ راکٹ حملوں سے الجلیل، عکا اور نہاریا سمیت کئی دوسرے علاقوں میں آباد یہودی شہری سخت خوف کا شکار تھے اور فوج کی ہدایت پر وہ کئی گھنٹے زمین دوز بنکروں میں چلے گئے تھے۔

ریڈیو رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے صرف اتنا اشارہ کیا ہے کہ یہ راکٹ حملے لبنان کے شہر صور سے کیے گئے تھے تاہم کسی گروپ پر ان حملوں کی ذمہ داری نہیں ڈالی گئی ہے اور نہ ہی کسی تنظیم نے راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بشکریہ:مرکزطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.