قابض اسرائیلی فوج نے شمالی اور وسطی مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول دیئے اور وہاں شہریوں کے گھر پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔ عبرانی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے 10 فلسطینیوں کو تفتیش کرنے کے بہانے سے حراست میں لے لیا ہے.
حماس کے ممبر پارلیمان فتحی قراوی کے گھر والوں نے خبررساں ایجنسی قدس پریس کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی ان کے گھر میں داخل ہوگئے اور فتحی اور ان کے بیٹے سے تفتیش کرنے لگے۔ پھر وہاں سے بغیر کوئی حراست عمل میں لائے واپس چلے گئے۔
دریں اثناء جنین کے جبہ گائوں میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان ٹانگ میں گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر ربڑ اور دھاتی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کئے جس کے نتیجے میں کئی فلسطینیوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوجیوں نے جنین مہاجر کیمپ اور سیلۃ الحارثیہ گائوں پر بھی دھاوا بولا جہاں فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ تصادم میں اسرائیلی فوجیوں نے طاقت کا استعمال کیا مگر وہاں پر بھی کسی حراست کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
