• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی "پی ایل او” بھی مصر کی آمرانہ حکومت اور قاتل فوج کی حامی

پیر 19-08-2013
in فلسطین
0
plf 19 abdurb
0
SHARES
0
VIEWS
تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] کی ایگزیکٹو کمیٹی نے بھی مصرمیں نہتے مظاہرین کے خلاف فوج کے وحشیانہ طاقت کے استعمال کی کھلی حمایت کی ہے۔
 
 
 "پی ایل او” کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان اور الفتح کے مرکزی لیڈر یاسر عبد ربہ نے مصری فوج اور آمریت نواز حکومت کے اقدامات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصری لیڈرشپ درست سمت میں چل رہی ہے۔
 
رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں مسٹر عبد ربہ کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام مصر کے موجودہ بحران اور دہشت گردی کے خلاف مصری فوج کی جنگ میں موجودہ حکومت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مصر میں معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی حمایت میں احتجاج کرنے اور گولیاں کھانے والے نہتے شہریوں کو”دہشت گرد” قرار دیا اور کہا کہ مصری فوج اور موجودہ حکومت کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور فوج انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ حالات میں مصرکی عظیم الشان مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں جو ملک میں افراتفری پھیلانے اور دہشت گردی کرنے والوں کا قلع قمع کرنا چاہتی ہے۔ یاسرعبد ربہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مصر کے بارے میں جو موقف اختیار کیا ہے وہ غوروخوض کے بعد کیا ہے۔ جب ہمیں اندازہ ہوا کہ مصر کے خلاف ایک سنگین سازش ہونے جا رہی ہے اور مصرکی بہادر مسلح افواج اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے میدان عمل میں نکل آئی ہے تو فلسطینی قیادت کی جانب سے اس کی کھلی حمایت کی گئی۔
 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.