• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

"صدرعباس مصری فوج کی طرح فلسطین میں خونی کریک ڈاؤن کے خواہاں”

اتوار 18-08-2013
in فلسطین
0
plf 16 kaffash
0
SHARES
0
VIEWS

مصر میں فوجی آمریت کے مخالفین پر طاقت کے استعمال کے بعد یہ خبریں آنا شروع ہوئی ہیں کہ قاہرہ میں فوجی بغاوت کی حامی فلسطینی تنظیم”الفتح” کے سربراہ اور صدر محمود عباس اپنے سیاسی مخالفین سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے خواہاں ہیں۔

فلسطین کے ایک معتبر سیاسی تجزیہ نگار اور "فیوچر ریسرچ سینٹر” کے ڈائریکٹر ابراہیم المدھون کا کہنا ہے کہ صدر محمود عباس فلسطین میں بھی اپنے سیاسی حریفوں کے خلاف مصری فوج کا کردار دہرانا چاہتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسٹر مدھون کا کہنا تھا کہ صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کی جانب سے مصر میں فوجی بغاوت کی حمایت کے بعد ایسے لگ رہا ہے کہ الفتح فلسطین میں اپنی سیاسی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے سیاسی مخالفین پر طاقت کے استعمال کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ الفتح کے بدلتے رویے کو سامنے رکھ کر بات کر رہے ہیں، کیونکہ فتحاوی قیادت کے تحریری اور نشری بیانات سے فلسطین میں بھی ایک خونی کریک ڈاؤن نوشتہ دیوار دکھائی دیتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں فلسطینی تجزیہ نگار نے کہا کہ الفتح کی قیادت کے بیانات سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ فلسطین میں بھی ایک خونی کریک ڈاؤن کے لیے ماحول بنایا جا رہا ہے۔ الفتح مغربی کنارے کے اپنے کنٹرول والے علاقوں میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف وہی ہتھکنڈے استعمال کر سکتی ہے جو اس وقت مصری فوج معزول صدر ڈاکٹر محمد مرسی کے حامیوں کے خلاف کر رہے ہیں۔ الفتح اپنے سیاسی حریفوں کےخلاف کارروائی کے لیے بیرونی مداخلت کا بہانہ آسانی سے تراش سکتی ہے، جس کے بعد خون خرابے کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔

ایک دوسرے سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد المدھون نے کہا کہ صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کی لیڈرشپ کی سرشت ہی میں عدم برداشت ہے۔ فتحاوی قیادت کسی صورت میں بھی دوسری کسی جماعت کو فلسطین میں سیاسی تقویت پکڑتے برداشت نہیں کر سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الفتح نے ماضی میں بھی اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف وہ تمام غیراخلاقی اور غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کیے ہیں جن کا مقصد فلسطین میں فتح کی سیاسی اجارہ داری کا قیام تھا۔ فلسطینی قوم کے مستقبل کے فیصلوں میں الفتح کسی دوسرے گروپ کو شریک کرنے پر قطعا تیار نہیں ہے اور وہ اپنی تنہا اجارہ داری قائم کرنے کے لیے پرتشدد راستے اختیار کرنے اور مخالفین کے وحشیانہ قتل عام تک کی مرتکب ہو سکتی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا مصر کی داخلی شورش کا تجربہ فلسطین میں کامیاب ہو سکتا ہے تو المدھون نے کہا کہ صدر محمود عباس کی جماعت چونکہ ایسا کرنا چاہتی ہے۔ اگر فلسطین میں بھی سیاسی حریفوں کے خلاف کسی بیرونی اشارے پر خونی کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تو یہ الفتح کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ہو گی۔ الفتح اس وقت پہلے ہی سیاسی تنہائی کا شکار ہے۔ عوامی سطح پر الفتح کی حمایت بھی زیرو ہو چکی ہے۔ ایسے میں فتحاوی قیادت کو غیر جمہوری اورغیر اخلاقی طرز عمل اپنا کر اپنا سیاسی مستقبل داؤ پرنہیں لگانا چاہیے۔

ابراہیم المدھون کا کہنا تھا کہ الفتح غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی منتخب حکومت کے خلاف فوج کشی میں بھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ ماضی میں بھی الفتح نے حماس کی حکومت گرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔ مصر کے سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کے دور میں الفتح نے حماس کی حکومت ختم کرانے کے لیے آخری حد تک کوششیں کی۔ حتی کہ سنہ 2008ء میں سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف فوجی بغاوت کی سازش کی گئی لیکن یہ تمام سازشیں ناکام رہی ہیں۔

مصرمیں صدر محمد مرسی کے حامیوں کے خلاف جو خونی کریک ڈاؤن جاری ہے اسے فلسطینی عوام کسی صورت میں مستحسن نہیں سمجھتے۔ اگر الفتح نے بیرونی شہہ پا کر فلسطین میں کوئی ایسی کارروائی شروع کی تو یہ اس کی حماقت ہو گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.