• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قومی مفاہمت ناگزیرمگر دُشمن سے مذاکرات کی حمایت نہیں کریں گے:ابو مرزوق

ہفتہ 17-08-2013
in فلسطین
0
plf 17 abu-marzouk
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” کے سیاسی شعبے کے سرکردہ رکن ڈاکٹر موسٰی ابو مرزوق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت قومی مفاہمت کی پالیسی سے فرار اختیار نہیں کرے گی لیکن پوری قوم کی جانب سے مسترد شدہ صہیونی دشمن کے ساتھ جاری نام نہاد مذاکرات کی بھی حمایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اردن میں صدر محمود عباس اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان جو بات چیت ہوئی ہے اس میں اسرائیلی منشاء کے مطابق نتائج کے حصول پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ ہم ایسے بے مقصد مذاکرات کی کسی صورت میں حمایت نہیں کریں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائیٹ "فیس بک” کے اپنے خصوصی صفحے پر جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ اور صدر محمود عباس کے درمیان بند کمرہ اجلاسوں میں جو امور طے پائے ہیں وہ اسرائیلی منشا اور مرضی کے عین مطابق ہیں۔ ان مذاکرات میں یہ طے پایا ہے کہ فلسطینی ریاست عارضی سرحدوں کے اندر محدود ہوگی، فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کو یہودیوں کے قومی ملک کے طورپر تسلیم کریں گے۔ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قائم یہودی کالونیاں اسرائیل کا حصہ رہیں گی۔ یوں مغربی کنارے کا صرف آٹھ سے دس فی صد رقبہ فلسطینی ریاست کو دیا جائے گا۔

حماس رہ نما کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے مذاکرات میں بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کا کوئی تذکرہ نہیں ہے، البتہ یہ کہا جا رہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس دس سال تک فلسطین،اردن اور اسرائیل کے مشترکہ کنٹرول میں رہے گا۔ نیز بیت المقدس، پناہ گزینوں کے مستقبل اور مستقبل کے سیکیورٹی پلان کے مذاکرات میں اردن کا کلیدی کردار تسلیم کیا گیا ہے۔

ابو مرزوق کے مطابق اردن میں جاری مذاکرات میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے لیے یہ طے پایا ہے کہ پناہ گزینوں کا مسئلہ علاقائی اور عالمی طاقتوں کے درمیان صلاح مشورے سےحل ہوگا۔ اس کے علاوہ پناہ گزینوں کے لیے خلیجی ممالک کے تعاون سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔ نیز انہی مذاکرات میں فلسطین میں پیش آئند صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے تاہم یہ انتخابات صرف مغربی کنارے کی حد تک ہوں گے۔ ان میں غزہ کی پٹی کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.