• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

جنوبی فلسطین:”عراقیب” قصبہ 54 ویں مرتبہ صہیونی فوج کے ہاتھوں مسمار

جمعہ 16-08-2013
in فلسطین
0
plf 16 araqeeb
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے قابض فوجیوں نے جنوبی فلسطین کے”العراقیب” گاؤں کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور قصبے کو 54 ویں مرتبہ بلڈوز کر کے بے آسرا خواتین اور بچوں کو کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پر مجبور کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ العراقیب گاؤں اور اس کے آس پاس کےعلاقوں پر صہیونی فوج نے سنہ 1948ء میں قیام اسرائیل کے وقت قبضہ کیا تھا۔ العراقیب کے مقامی عرب شہری سال ہا سال سے وہاں رہ رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج ماضی میں بھی انہیں وہاں سے نکالنے کے لیے ان پر حملے کرتی رہی ہے تاہم گذشتہ دو سال سے العراقیب بستی میں عرب بدوؤں کی جھونپڑیاں مسمار کرنے کی ایک نئی مہم جاری ہے۔ اس مجرمانہ مہم میں اب تک اس قصبے کے مکانات اور شہریوں کے خیموں کو چوون مرتبہ ملیا میٹ کیا جا چکا ہے۔

جزیرہ نماء نقب سے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کے روز یہودی فوج بلڈوزوں کے ہمراہ قصبے میں داخل ہوئی اور چند منٹ میں گاؤں میں فلسطینیوں کی بنائی گئی تمام عارضی عمارتوں اور رہائش کے لیے نصب کیے گئے عارضی خیموں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا۔ اس موقع پر مقامی آبادی نے صہیونی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور کئی شہریوں نے اپنے خیموں سے باہر نکلنے سے انکار کر دیا، جس پر صہیونی فوجیوں نے انہیں گھسیٹ کر خیموں سے باہر نکالا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کرنے والے مظلوم شہریوں پر ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں اور ان پراشک آور گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے باعث کئی افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایک مقامی شہری عزیز صیاح الطوری نے میڈیا کو بتایا کہ صہیونی فوجی بھاری مشینری کے ہمراہ العراقیب میں داخل ہوئے اور قصبے کے تمام مکانات اور خیموں کو ملبے کا ڈھیر بناتے گئے۔ صہیونی فوج اور بلڈوزوروں کے واپس جانے کے بعد مقامی شہری ایک مرتبہ پھر اپنے مسمار شدہ خیموں کے ملبے پر جمع ہو گئے تھے تاہم صہیونی پولیس اہلکار انہیں مسلسل وہاں سے پیچھے ہٹانے کے لیے ان پر حملے بھی جاری رکھے ہوئے تھی۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم”ایمنسٹی انٹرنیشنل” جزیرہ نما نقب میں قدیم عرب باشندوں کے خلاف جاری صہیونی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکانات مسماری کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.