اسرائیلی فوج نے غزہ بارڈر کے قریب 30 سالہ فلسطینی نوجوان حسین عبدلھادی کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف قدرہ نے بتایا کہ غزہ سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے حسین عبدالھادی کو گولی کا نشانہ بنا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مشرقی سرحدی علاقے الشجاعیہ میں فلسطینیوں کے گھروں اور زمینوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر 25 سالہ فلسطینی نوجوان محمد سمیر جندیا دائیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ بعد ازان محمد سمیر کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
نومبر 2012ء میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے باوجود اسرائیلی خلاف ورزیوں میں بدستور اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں اسرائیلی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوئےاور ماہی گیروں کی متعدد کشتیوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ 40 فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کیا گیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
