صیہونی فوج نے گذشتہ روز الخلیل شہر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک چرچ پر دھاوا بول دیا۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی تین فوجی گاڑیوں میں سوار ہو کر الخلیل شہر میں واقع مسکوبیہ چرچ پر علی الصبح حملہ کردیا۔ اس موقع پر کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
دریں اثناء قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم کے قریب واقع قصبے خضر میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر دھاوا بول دیا اور وہاں سے ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکے کو گرفتار کر لیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
