اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی نے ایوان میں مصر اور شام کی صورتحال پر ہونے والی بحث کی میڈیا کوریج کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ کمیٹی کے مطابق اس طرح کی بحث میں پیش کی جانیوالی معلومات عام لوگوں کی پہنچ میں نہیں ہونی چاہئیے ہے۔
کمیٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے اجلاس کی میڈیا کوریج روکنے کی وجہ ان معاملات کی اہمیت ہے اور اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کےسربراہ کا کمیٹی کے اجلاس میں آںا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ کے مطابق افجدور لائبرمین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جیسے حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں ان کے بارے میں کسی نے سوچا بھی نہ تھا۔
لائبرمین نے میٹنگ کے شروع میں کہا کہ،”مشرق وسطیٰ میں ہونے والی بنیادی تبدیلیوں کے بارے میں اسرائیل یا دنیا میں کسی نے بھی نہیں سوچا تھا اور نہ ہی کوئی شخص اس خطے میں مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں کی پیشین گوئی کرسکتا ہے۔”
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
