قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک بزرگ فلسطینی خاتون کو ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں جس کے نتیجے میں خاتون کی جان چلی گئی۔
آبادکاری کے خلاف نوجوانان نامی گروپ کے معاون عیسیٰ عمرو نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر میں ایک بزرگ خاتون امینہ کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس کو تقریبا 20 منٹ بلا جواز روکے رکھا۔
عمرو نے مزید بتایا کہ خاتون کو دماغ پر فالج کا حملہ ہوا تھا اور انہیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت تھی جس کے لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گروپ کے میڈیا یونٹ نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے تل ارمیدا کے علاقے میں شاہراہ الشہداء پر ایمبولینس کو جان بوجھ کر روکے جانے کی وڈیو بنا لی تھی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
