• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

محمود عباس مسئلہ فلسطین کا وجود ختم کرنے کی سازش کر رہے ہیں:حمدان

منگل 30-07-2013
in فلسطین
0
plf 30 hamdan
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک مرکزی رہ نما نے فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امریکی سرپرستی میں شروع ہونے والے نام نہاد امن مذاکرات کی سخت مخالفت کی ہے۔

 حماس کے لبنان میں مقیم لیڈر اسامہ حمدان کا کہنا ہے کہ صدرعباس مسئلہ فلسطین کے وجود ہی کو ختم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمود عباس نے حماس کو دیوار سے لگانے اور سیاسی انتقام لینے کے لیے غزہ اور مصر کے درمیان کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

عرب خبر رساں ایجنسی”قدس پریس” سے بات کرتے ہوئے حماس کے رہ نما اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ مصری حکومت کو غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت کے خلاف اکسانے کی تمام سازش مغربی کنارے میں صدرمحمود عباس کے ہیڈ کواٹر میں تیار ہوئی ہے۔ صدر عباس خود بھی اس سازش میں براہ راست ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ” میں ان محب وطن شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے رام اللہ اتھارٹی کے حماس کے خلاف سازشی منصوبے کو طشت ازبام کیا اور وہ تمام اہم دستاویزات ہم تک پہنچائی ہیں جو اس سازش کے موقع پر تیار کی گئی تھیں۔

انہوں نے واشنگٹن میں جاری فلسطین۔ اسرائیل مذاکرات کو”فراڈ قرار دیا اور کہا ہے کہ امریکا، صدر محمود عباس اور ان کی جماعت اور اسرائیل باہمی گٹھ جوڑ کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے وجود کو ختم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں جاری مذاکرات میں فلسطینیوں کی حقیقی نمائندگی نہیں ہو رہی ہے۔ قوم کے مسترد شدہ لوگ قوم کے مستقبل کے فیصلے کر رہے ہیں۔ واشنگٹن مذاکرات امریکا اور اسرائیل کے من پسند ایجنڈے پر ہو رہے ہیں، جن سے کسی خیرکے برآمد ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حماس رہ نما نے کہا کہ رام اللہ اتھارٹی نے غزہ کی پٹی میں حماس کا تختہ الٹنے اور مصرکے ساتھ لڑانے کی سازش اس لیے تیار کی تھی تاکہ صدر ابو مازن اسرائیل کے ساتھ نام نہاد امن مذاکرات کا ڈھونگ رچانے کی راہ ہموا کر سکیں۔ لیکن حماس نے فتحاوی سازش کو ناکام بنا دیا۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.