غزہ کی فلسطینی وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے 360 فلسطینیوں جن کو غزہ سے باہر کے ہسپتالوں میں علاج تجویز کیا گیا ہے، کی جانوں کو رفح بارڈر کی بندش کی وجہ سے خطرہ درپیش ہے۔
جمعرات کے روز جاری کئے جانے والے ایک بیان میں وزارت نے کہا ہے کہ کینسر کے 26 مریضوں کو غزہ کے باہر کے ہسپتالوں میں باقاعدہ علاج کی ضرورت ہے اور یہاں پر 22 ایسے تشوشناک کیس ہیں جن کو فوری طور پر باہر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔
وزارت نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے کراسنگ کی بندش کی وجہ سے 206 مریض علاج کی خاطر سے سفر نہ کرسکے تھے۔
وزارت نے مصری حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مریضوں کی خاطر رفح کراسنگ کو کھول دیں تاکہ وہ مصری ہسپتالوں میں اپنا علاج کروا سکیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین