مغربی کنارے میں غیر قانونی طور پر قائم بستیوں کے انتہاء پسند یہودیوں نے تاریخی شہر الخلیل کے یطا ٹاؤن میں فلسطینی زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ٹاؤن کے محاذات میں قائم یہودی بستی ”سوسیا” سے آنے والے بلڈوزروں نے جس اراضی کو روندا وہ ”الھلیس” خاندان کی زیر ملکیت تھی۔
یطا میں قومی کمیٹی کے ڈائریکٹر راتب الجبور نے اس غاصبانہ کارروائی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ یہودیوں کا مقصد زمین کھود کر یہاں کی مٹی پر ڈاکہ ڈالنا تھا۔ اس غنڈہ گردی سے اراضی مالکان کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فلسطینیوں کے پاس اس زمین کی ملکیت کے کاغذات اور اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے ان کے حق میں دیے گئے فیصلے کے ثبوت بھی موجود ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
