• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

حماس کا مصری فسادات سے کوئی تعلق نہیں:ابو زھری

بدھ 10-07-2013
in فلسطین
0
plf 10 zahri
0
SHARES
0
VIEWS

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس ۔ نے مصری میڈیا کی جانب سے تنظیم کے خلاف جاری مہم کو شرانگیز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کے ترجمان سامی ابوزھری کا کہنا ہے کہ مصرمیں جاری فسادات سے ان کی جماعت کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ ذرائع ابلاغ حماس کو بدنام کرنے کی مہم پرعمل پیرا ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں مصری فوج کےاس الزام کوبھی مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے قاہرہ میں "پیس برج” کے اوپرسے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا مبینہ طورپر تعلق حماس سے ہے۔ حماس نے مصری سیکیورٹی فورسز کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جماعت کا زیرحراست کسی شخص یا گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈاکٹر سامی ابوزھری کا کہنا تھا کہ مصری حکام اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے یہ جو الزام عائد کیا گیا ہے کہ ری پبلیکن گارڈز کے ہیڈ کواٹر کے سامنے مارے جانے والے افراد اور محروسین میں سے کچھ کا تعلق حماس سے ہے، قطعی بے بنیاد الزام ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مصر کے موجودہ داخلی حالات کی آڑ میں حماس، فلسطینیوں کی جدو جہد آزادی اور ان کے جذبہ حریت کو بدنام کرنے کی مہم بند کی جائے۔ اس طرح کی مہمات سے صرف صہیونی دشمن ہی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.