• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل نے مغربی کنارے میں500 مکانات کی منظوری دے دی

منگل 09-07-2013
in فلسطین
0
plf 01 unjews
0
SHARES
0
VIEWS
اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے لیے 500 مکانات کی تعمیر کے دو الگ الگ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
 
عبرانی نیوز ویب سائیٹ” واللا” کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے میں بنیامین کے مقام پرقائم  یہودی کالونی "کفار ادومیم” میں 255 مکانات تعمیرکرنے کی منظوری دی ہے جبکہ دوسرے منصوبے کے تحت 230 مکانات مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں معون کے مقام پر تعمیر کیے جائیں گے۔
 
رپورٹ کے مطابق”کفار ادومیم” کالونی میں ہونے والی توسیع اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، جس میں کم سے کم 400 یہودی خاندانوں کو لا کرآباد کیا جائے گا۔ اڑھائی سو مکانات کی تعمیر کےعلاوہ اس کالونی میں تجارتی مراکز، سڑکوں کی کشادگی اورایک سو بیس مزید خاندانوں کے لیے بھی گنجائش پیدا کرنا اور ان کی آباد کاری کے لیے نئی تعمیرات شروع کرنا ہے۔
 
خیال رہے کہ فلسطین میں یہودی کالونیوں میں توسیع اور غیرقانونی یہودی آباد کاری کا یہ عمل ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب امریکا فلسطین۔اسرائیل امن بات چیت کی بحالی کے لیے ایک نئے نقشہ راہ کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکا اور بعض دوسرے ملکوں کی جانب سے اسرائیل پرفلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری روکنےکے لیے دباؤ بھی ڈالا جا رہا ہے تاہم صہیونی حکومت کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اپنی ہٹ دھرمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.