فلسطین کے ساحلی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ شہرکے جنوب میں جامع مسجد الکوثر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اس کا باضابطہ طورپر افتتاح کردیا ہے
انہوں نے مسجد کے افتتاح کی تقریب کے بعد وہاں پر موجود شہریوں سے گفتگو میں وزارت اوقاف، مقامی شہریوں اور دیگر اہل خیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مسجد کی تعمیر کے لیے دل کھول کرفنڈز فراہم کیے تھے۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ مسجد الکوثر کو زمان ومکان دونوں شرف حاصل ہیں۔ زمانی شرف اس لیے کہ اس کا افتتاح ماہ صیام سے دو دن ہوا ہے ۔ ماہ صیام رحمت، مغرفت،برکت، فتووحات اور اتحاد کا مہینہ ہے اور مکانی شرف یہ کہ مسجد اللہ کے گھروں میں سے ایک گھر ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔
فلسطینی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری قوم غاصب دشمن کے سامنے اپنی آزادی کی طویل اور صبرآزما جدو جہد کے ساتھ کھڑی ہے۔ آزادی کی مساعی اور جہد و جہد کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے قومی وحدت اور مزاحمت کی رستی مضبوطی سے پکڑنے کی ضرورت ہے۔
تقریب کے آخرمیں مسجد کی تعمیرمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والے مقامی شہری عبدالستار القیشاوی مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے نام کی ایک یادگاری تختی بھی مسجد کی دیوار میں نصب کی گئی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعاتفلسطین
