• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی کالونیوں کے سیوریج کی غلاظت سے فلسطینیوں کی فصلیں تباہ

پیر 08-07-2013
in فلسطین
0
plf 8 lahm
0
SHARES
4
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں قائم یہودی کالونیوں کے سیوریج سے نکلنے والے گندے پانی نے فلسطینیوں کی سیکڑوں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ کر دی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بیت لحم کے مغرب میں حوسان ، وادی فوکین اور نحالین کی اراضی پر قائم یہودی کالونی”بیتار علیت” کی سیوریج لائنوں کا پانی فلسطینیوں کی زرعی زمینوں میں لا کر چھوڑا گیا ہے۔ ان سیوریج لائنوں سے خارج ہونے والی غلاظت اور گندے پانی نے کم سے کم ایک سو دونم کے زرعی رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ کردی ہیں، جس سے غریب فلسطینی کسانوں کا لاکھوں ڈالرز مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

وادی فوکین اور دیگر علاقوں کے فلسطینی باشندوں کا کہنا ہے کہ صہیونیوں نے دانستہ طورپر سیوریج لائنیں ان کی زمینوں میں لا کر کھول دی ہیں تاکہ فلسطینی کسانوں کی فصلوں کو تباہ کیا جا سکے۔

مقامی فلسطینی کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہودی کالونی”بیتار علیت” کی سیوریج لائنوں کو” عین مضیق” کے مقام پر لا کرکھول دیا گیا ہے اور تمام لائنوں کا گندا پانی فلسطینیوں کی زرعی زمینوں میں جا رہا ہے۔ صہیونی کی اس سازش کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ایک سو دونم رقبے پرپھیلے کم سے کم پچاس کھیتوں کو براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.