اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز علی الصبح جنین کے جنوب مغربی دیہات عرابہ پر دھاوا بول دیا اور دو گھنٹے تک جاری تلاشی مہم کے بعد ایک فلسطینی کو اس کے گھر پر چھاپہ مارے کے بعد گرفتار کرلیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے گائوں پر حملہ کیا اور اسرائیلی حکام کی جیل میں قید بیمار اسیر محمد مرداوی کے بھائی 23 سالہ احمد عدنان مرداوی کو ان کے آبائی گھر سے حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ گائوں میں فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پرتشدد تصادم کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔
اسی سے ملتے ایک واقعہ میں جمعہ کی صبح یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے جنوب میں الخلیل کے یطہ قصبے کی فلسطینی زمینوں کو بلڈوزر کی مدد سے تباہ کردیا۔
یطہ قصبے میں یہودی بستیوں کے خلاف قائم عوامی کمیٹی کے معاون راتب الجبور نے تصدیق کی ہے کہ فلسطینی زمینوں پر قائم شدہ سوسیا یہودی بستی سے تعلق رکھنے والے آبادکاروں نے یطہ میں ھلیس خاندان کی ملکیتی زمینوں کو بلڈوزرز کی مدد سے تباہ کردیا۔
جبور نے مزید بتایا کہ تقریبا 200 یہودی آبادکار 50 صیہونی فوجیوں کی حفاظت میں کرمل قصبے پر اپنے مذہبی گیت گاتے ہوئے حملہ آور ہوگئے۔ صیہونی فوجیوں نے اس قصبے کے رہائشی فلسطینی شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
راتب الجبور کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ کرنے کا مقصد فلسطینیوں کو بے دخل کرنا اور ان کی زمینوں پر قبضہ جمانا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
