اسرائیلی وزیر تعمیرات اور ہائوسنگ اوری ارییل نے مسجد اقصیٰ کے کھنڈرات پر مجوزہ معبد کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری کے عمل کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع نے وزیر اوری ارییل کے حوالے سے بتایا کہ یہودیوں نے بہت سے معبد تعمیر کئے ہیں، مگر اب انہیں مسجد اقصیٰ کے کھنڈرات پر اصل معبد تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اسرائیل کی دائیں بازو کی جماعت جیوش ہوم پارٹی کے ایک ممبر کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی ریاست کا قیام ایک تخیلاتی کہانی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل ہی دریائے اردن اور بحیرہ روم کے درمیان موجود واحد ریاست ہے۔
ہائوسنگ کے وزیر کے بیان کے بعد اسرائیلی کنیسٹ کے عرب ممبر احمد طیبی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور بین الاقوامی کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
